APPNEWSISB1601

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانیز ترقی انسانی وسائل عبدالرحمن کا نجو نے کہا ہے کہ وزارت کا ذیلی ادارہ اورسیز ایمپلائمنٹ کارپورشن( او ای سی) پرمٹ سسٹم کے تحت جنوبی کوریا کو افرادی قوت کی فراہمی احسن انداز سے یقینی بنا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کمٹڈ ورکرز کے اعزاز میں منعقد ہونے والی پُروقار تقریب کے دوران کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزارت سمندر پار پاکستانیز اور جنوبی کورین حکومت کے درمیان 2006 ءمیں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت او ای سی 10 سال سے افرادی قوت کی درآمد یقینی بنا رہا ہے۔ عبدالرحمن کانجو نے مزید کہا کہ تقریباً 600 ورکرز جنہوں نے اپنا ابتدائی معاہدہ ملازمت مکمل کر لیا تھا ان کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے کورین گورنمنٹ نے انہیں دوبارہ ملازمت کی پیشکش کی ہے جو نہ صرف ملک کیلئے بلکہ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپورشن کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

 

importantinfoprs

Go to top

 © 1976- 2017, All rights reserved by Overseas Employment Corporation, Pakistan.